03:01 pm
سندھ کے شہر جیکب آباد میں اسپتال میں زیرعلاج 4نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے

سندھ کے شہر جیکب آباد میں اسپتال میں زیرعلاج 4نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے

03:01 pm

جیکب آباد(نیوز ڈیسک)سندھ کے شہر جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زيرعلاج چاروں بچوں کو آکسیجن کی کمی کے باعث گزشتہ رات اسپتال لایا گیا تھا اور وہ انکیو بیٹرز میں رکھے گئے تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق نومولود بچے آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ ورثا نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عاٸد کرتے ہوئے کہا ہے
کہ عملے نے غفلت کی انتہا کر دی۔نومولود بچوں کو آکسیجن لگا کر تنہا وارڈ میں چھوڑ کر کسی نے خبر نہ لی، نومولود رات بھر لاوارثوں کی طرح کمرے میں پڑے رہے، عملے سمیت ڈاکٹروں کو خیال آیا نہ والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی، رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ورثاء نے اسپتال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے، انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔نجی اسپتال انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا کہ آکسیجن ختم ہونے کے بعد بچوں کو دوسرے سلنڈر پر منتقل کررہے تھے کہ اسی دوران بچے چل بسے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء نے افسوسناک واقعہ کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ورثاء کا الزام ہے کہ بچوں کي موت آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی۔