06:03 am
 مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا

06:03 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا، آزادی مارچ پر مشاورت ہو گی۔جے یو آئی ف نے آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا، پارٹی قیادت نے اس حوالے سے 24 اکتوبر کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں مارچ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں آزادی مارچ اسلام آباد تک پہنچانے کی حکمت عملی طے کی جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے جے یو آئی کو مارچ کی بجائے مذاکرات کرنے کی پیش کش کی ہے، جے یو آئی نے حکومتی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے آج (اتوار) کو مذاکرات کی حامی بھری ہے تاہم رہنما جے یو آئی ف عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ فضل الرحمن کریں گے۔

تازہ ترین خبریں