01:39 pm
اب تمام وزراء اسد عمر کے ماتحت کام کرینگے، وزیراعظم کا سابق وزیرخزانہ کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

اب تمام وزراء اسد عمر کے ماتحت کام کرینگے، وزیراعظم کا سابق وزیرخزانہ کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

01:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اب تمام وزراء اسد عمر کے ماتحت کام کرینگے، وزیراعظم کا سابق وزیرخزانہ کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ۔۔۔سینئرصحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ کابینہ کو لے کر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں شرمندہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے چند قریبی لوگوں سے کہا کہ مجھے جو ٹیم ملی ہے اس کی وجہ سے میں بہت شرمندہ ہوں۔ میری ٹیم کے لوگ آپس میں ہی ایک دوسرے کو گندہ کر رہے ہیں، سب لوگ ذاتی ایجنڈے پر لگے ہوئے ہیں ان کو کوئی فکر نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کس مقصد کے لیےاقتدار میں آئی تھی ، ان کو کوئی فکر نہیں
کہ عوام نے تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کو مسترد کر کے کیوں پی ٹی آئی پر اعتماد کیا تھا۔صابر شاکر نے بتایا کہ اسی شرمندگی کے ہاتھوں مجبورہونے کی وجہ سے اب اسد عمر کو کابینہ میں مرکزی کردار ملنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسد عمر کو وفاقی وزیر کے ساتھ ایک اور بڑا عہدہ بھی دیا جائے گا۔ہو سکتا ہے کہ انہیں وزارتوں پر نظر رکھنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کا کہا جائے جس کے بعد اسد عمر کچھ وزارتوں کی براہ راست نگرانی کرنے کی ذمہ داری بھی نبھانا شروع ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اسکینڈل آنے والا ہے ۔ ہر انسان کی طرح سرکاری عہدوں پر فائز شخصیات کی بھی کوئی نہ کوئی کمزوری ضرور ہو تی ہے ۔ ابھی تک چئیرمین نیب کی کرپشن کے بارے میں ایسی کوئی چیز منظر عام پر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مقرر کیا تھا اور یہ سوچ کر مقرر کیا تھا کہ وہ ان کے خلاف مقدمات میں لچک دکھائیں گے اور معاملات سنبھال لیں گے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ اب جج ارشد ملک کے بعد چئیرمین نیب پر چڑھائی کی جائے گی اور ان کا ایک اسکینڈل سامنے لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں