07:27 am
جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنماؤں کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنماؤں کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

07:27 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنماؤں کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے الزام لگایا ہےکہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں
اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔پولیس کے مطابق چند افراد دھرنےکے بینرز لگارہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے ۔