08:05 am
احتجاج پورے ملک میں ہوگا اور ہم پاکستان کی اہم ترین 18شاہراہیں بندکر دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حامد میر اپنے حالیہ کالم میں لکھتے ہیں کہ اس مرتبہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس میں نوجوان بہت بڑی تعداد میں نظر آئے اور زیادہ تر نوجوان بےچین تھے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال مجھے عرس میں شریک لوگ زیادہ پریشان نظر آئے اور ان کے لہجوں میں تلخی بھی زیادہ تھی۔ یہاں سے فارغ ہوا تو پتا چلا کہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں ہیں اور شہباز شریف نے اُن کے ساتھ کھڑے ہو کر آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور کے کچھ صحافیوں کے لئے یہ بہت بڑی پیش رفت تھی لیکن میرے لئے یہ کوئی سرپرائز نہیں تھا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ شہباز شریف وہی کریں گے جو نواز شریف کا آخری فیصلہ ہوگا۔ کچھ پرانے دوست پوچھنے لگے کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا تو پھر کیا ہوگا؟ میرے پاس اس سوال کا جواب تو موجود تھا لیکن میں نے تجویز پیش کی کہ یہ سوال آپ بنفس نفیس مولانا صاحب کو خود پوچھ لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ دوست مان گئے لہٰذا ہم وحدت کالونی میں اپنے پرانے مہربان ریاض درانی صاحب کے ہاں جا پہنچے جہاں مولانا ٹھہرے ہوئے تھے۔ جب مولانا سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو گرفتار کر لیا گیا تو پھر کیا ہوگا؟ مولانا مسکرائے اور کہا کہ پھر ہمارا احتجاج پورے پاکستان میں پھیل جائے گا اور ہم کم از کم پاکستان کی اٹھارہ اہم شاہراہیں بند کر دیں گے۔ مولانا کی اس حکمت عملی سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن شکر ہے کہ اُنہوں نے عمران خان کی طرح سول نافرمانی کا اعلان نہیں کیا۔ مولانا سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ اپنا آزادی مارچ کہاں سے شروع کریں گے؟ اُنہوں نے مسکرا کر ٹال دیا۔ کچھ معاملات ابھی تک خفیہ ہیں۔ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی شکست پر بات ہوئی تو اُنہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے ہم سے حمایت مانگی تھی ہم نے حمایت کا اعلان کر دیا اور وہ جی ڈی اے کی نشست جیت گئے۔ لاڑکانہ میں وہ ہم سے حمایت مانگتے تو ہم دے دیتے لیکن اُنہوں نے نہیں مانگی۔ مولانا سے پوچھا گیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے یا نہیں؟ وہ مسکرائے اور میری طرف دیکھ کر کہنے لگے جن سے مذاکرات ہونا تھے ہو چکے اب عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا۔ اس گپ شپ کے بعد مولانا صاحب اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبریں

شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہو گئی ، کرنٹ لگنے سے 3 مزدورجاں بحق

اسمبلیوں سے استعفوں پر اپوزیشن اتحاد میں اتفاق۔۔۔۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

 موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

کلبھوشن کیس۔ پاکستان نے بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار683 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دورن 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

پی ڈی ایم کی تحریک کسی کو ہٹانے کی نہیں، عوام کی مشکلات کم کرنےکی جدوجہد ہے،شاہد خاقان عباسی

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی ، نادرا بازی لے گیا

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال