05:30 pm
فضل الرحمن دھرنے کا اعلان کرکے بڑابلنڈرکربیٹھے، 3ایسی وجوہات جس کی بناء پر اب دھرنا نہیں ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین یا پرویز الٰہی یا پھر ان کا خاندان ہو، اُن کا سیاست میں ایک کردار ہے۔ وہ یہ ہے کہ جب ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنا چل رہا تھا اور سیف ایگزٹ کی کوئی صورتحال نہیں بن رہی تھی تب بھی چوہدری برادران میدان میں آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میری رائے کے مطابق یہ تو نہیں ہو گا کہ مولانا فضل الرحمان انہیں جا کر کہیں کہ آپ حکومت چھوڑ دیں اور میرے ساتھ دھرنے میں بیٹھیں ، اُس دھرنے میں جس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ البتہ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
کہ چوہدری برادران مولانا فضل الرحمان کو باعزت پسپائی کا راستہ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت دھرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور دھرنا دو تین وجوہات کی بنا پر نہیں ہو سکتا۔ نمبر ایک تو یہ کہ اس وقت ریاست ایسے کسی موڈ میں نہیں ہے۔ پہلے ہی لبیک والوں سے مشکل سے نجات ملی ہے اور اب ایک اور لاک ڈاؤن ریاست افورڈ نہیں کر سکتی۔ دوسری وجہ انصار الاسلام کو سامنے لانا تھا جو مولانا فضل الرحمان کی سب سے بڑی غلطی ہے۔شاید مولانا کو یاد نہیں رہا کہ 2007ء میں اس نام کی تنظیم پر پابندی عائد ہو چکی ہے ، اب معلوم نہیں کہ یہ وہی تنظیم ہے یا کچھ اور ہے۔ اور تیسری وجہ مولانا کی جانب سے کیا جانے والا شو آف ہے۔ جس طرح ایف اے ٹی ایف میں پھنسے ہوئے ہیں ، امریکہ اور افغانستان کے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں اور دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ایسے میں ریاست کسی دھرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ مولانا نے دھرنے کا اعلان کر کے اور دھرنے کے لیے تاریخ کا اعلان کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے جس سے اب وہ نجات حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 