02:31 pm
 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

لاہور ( نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کی دلی مراد سن لی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی اور ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے دوران گفتگو صوبائی وزیر صحت کو نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کے لیے فی الفور اقدامات کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا
کہ ہڑتال یا احتجاج ڈاکٹرز کے نوبل پروفیشن کے منافی ہے، سڑکیں بند کرکے ڈاکٹر قوم کی خدمت نہیں کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال دکھی انسانیت کی خدمت کے عہد کی نفی ہے، ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے لیےتکلیف دہ ہے کہ مریض بروقت علاج سے محروم رہیں، مریضوں کے ساتھ عام آدمی بھی متاثر ہو رہا ہے، کسی مہذب معاشرے میں ڈاکٹرز کو ایسا احتجاج زیب نہیں دیتا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنا ڈاکٹرز کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، مطالبات منوانے کیلئے کام نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، دکھی انسانیت کو بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم دینا ہمارا مشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر صحت کو ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید موثر انداز میں سرویلنس جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار