09:20 pm
مذاکرات اور دھمکیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں ، فضل الرحمان

مذاکرات اور دھمکیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں ، فضل الرحمان

09:20 pm

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف آزادی مارچ پروگرام کے مطابق 27اکتوبر سے شروع ہوگا اور 31اکتوبر کو شرکاء اسلام آباد میں داخل ہونگے،یہ دھرنا اور اسلام آباد کا لاک ڈاؤن نہیں، ہم پی ٹی آئی کی طرح 126دن کے دھرنے والی پالیسی کی پیروی نہیں کرینگے،مارچ مکمل طورپر پر امن ہوگا اور ہم کسی سے بھی تصادم یا ٹکر کا ارادہ نہیں رکھتے،ہم حکمت عملی کے کچھ حصوں کو مبہم رکھنا چاہتے ہیں، حکمت عملی خود بنائینگے،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ موجودہ حکومت کو جاناچاہیےاور ہمارے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے،حکومت سے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،
اگر ڈیل کر نا تھی تو اب تک کر چکے ہوتے، مجھے گرفتارکیا گیا تو عوام خود تحریک کی قیادت کرینگے۔ منگل کو غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ گرفتاری ان کیلئے کوئی نئی چیز نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی جتنی تحریکیں چلی ہیں تو قیادت گرفتار ہوئی ہے لیکن تحریکیں متاثر نہیں ہوئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم گرفتار ہوتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،عوام خود تحریک کی قیادت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ پندرہ لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانا ہے اور اگر پانچ لاکھ گرفتار بھی ہوتے ہیں تو دس لاکھ ضرور اسلام آباد آئینگے۔حکومت نہ صرف اندرونی معاملات میں ناکام ہوگئی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ناکام ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آج دنیا میں اکیلا کھڑا ہے اور ہماری قریبی دوست بھی ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔مذاکراتی ٹیم کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ ایک جانب حکومت نے مذاکرات کیلئے ٹیم بنائی ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعظم اور حکومتی وزراء گالیاں اور تضحیک پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیں، دھمکیاں اور مذاکرات اکٹھے نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہے،معیشت کی بری حالت ہے،علاج کی سہولتیں موجودہ حکومت نے ختم کر دی ہیں،تاجر پریشان دکھائی د ے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کوئی ماورائے آئین اقدام نہیں ہے،یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار اور نامزد لوگوں پر مشتمل ہے اسی لئے ان کو مزید اقتدار میں رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں دھاندلی کے خلاف احتجاج پر متفق ہیں

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں ہسپتال میں خاتون کا انتقال، فوت ہونے والی خاتون ساتھ ایساشرمناک کام کہ دیکھ کر شیطان بھی اندھا ہو جائے

پاکستان کے اہم شہر میں ہسپتال میں خاتون کا انتقال، فوت ہونے والی خاتون ساتھ ایساشرمناک کام کہ دیکھ کر شیطان بھی اندھا ہو جائے

بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے اپنے بیٹے کا نام کیا رکھ دیا ؟ جان کر پاکستانی ہکا بکا رہ گئے کیونکہ ۔۔۔! 

بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے اپنے بیٹے کا نام کیا رکھ دیا ؟ جان کر پاکستانی ہکا بکا رہ گئے کیونکہ ۔۔۔! 

معجزہ ہوا کہ کرامت ، 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی کرشماتی کامیابی کا فارمولا شفقت محمود نے بتا یا

معجزہ ہوا کہ کرامت ، 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی کرشماتی کامیابی کا فارمولا شفقت محمود نے بتا یا

حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں  فوری استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، وزیراعظم کو پیغام مل گیا

حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں  فوری استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، وزیراعظم کو پیغام مل گیا

یا اللہ خیر، ڈیم میں پانی کی سطح خوفناک حد تک بلند، عوام کو ہنگامی آگاہ کر دیا گیا، کیا ہونے والا ہے؟

یا اللہ خیر، ڈیم میں پانی کی سطح خوفناک حد تک بلند، عوام کو ہنگامی آگاہ کر دیا گیا، کیا ہونے والا ہے؟

طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی، ہلاکتوں ہی ہلاکتوں کی اطلاعات

طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی، ہلاکتوں ہی ہلاکتوں کی اطلاعات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021، پاک بھارت بڑا ٹاکرا اچانک منسوخ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑاجھٹکا 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021، پاک بھارت بڑا ٹاکرا اچانک منسوخ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑاجھٹکا 

مسلم نوجوان بِل گیٹس کا داماد بن گیا، شادی اسلامی طریقہ کار کے مطابق کہاں ہوئی؟ دلچسپ تفصیلات آگئیں

مسلم نوجوان بِل گیٹس کا داماد بن گیا، شادی اسلامی طریقہ کار کے مطابق کہاں ہوئی؟ دلچسپ تفصیلات آگئیں

”انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق وزیراعظم خالق حقیقی سے جامِلے

”انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق وزیراعظم خالق حقیقی سے جامِلے

پاکستانیوں کیلئے خوفناک خبر ،ڈالر کی قیمت میں ایک ، دو روپے نہیں بلکہ ایک ساتھ کتنا اضافہ ہو گیا ؟  

پاکستانیوں کیلئے خوفناک خبر ،ڈالر کی قیمت میں ایک ، دو روپے نہیں بلکہ ایک ساتھ کتنا اضافہ ہو گیا ؟  

45 روپے فی لیٹر دوبارہ اضافہ ،پٹرول کی روز بڑھتی قیمت نے پاکستانیوں کو برباد کر دیا ، عوام پر ایک بار پھر مہنگائی بم گرا دیا گیا 

45 روپے فی لیٹر دوبارہ اضافہ ،پٹرول کی روز بڑھتی قیمت نے پاکستانیوں کو برباد کر دیا ، عوام پر ایک بار پھر مہنگائی بم گرا دیا گیا 

پاکستانی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش، ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

پاکستانی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش، ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

خبردار جو یہاں آئے تو۔۔۔ چار وزرا کی ’’جی ایچ کیو‘‘ جانے کی کوشش لیکن گیٹ نمبر 4 سے کیا جواب مِلا؟

خبردار جو یہاں آئے تو۔۔۔ چار وزرا کی ’’جی ایچ کیو‘‘ جانے کی کوشش لیکن گیٹ نمبر 4 سے کیا جواب مِلا؟

حلقہ این اے 133لاہور ضمنی الیکشن کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

حلقہ این اے 133لاہور ضمنی الیکشن کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا