03:22 pm
’’موجودہ حالات میں کسی بھی طرح کے عدم استحکام کی اجازت نہیں دینگے‘‘ آرمی چیف کا آزادی مارچ والوں کو دوٹوک پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی اور آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس بات کا انکشاف گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر کی جانب سے کیا گیا ۔ جیونیوز کے مطابق مذکورہ اینکر ان صحافیوں میں شامل تھے جنہوں نے دیگر صحافیوں کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ مذکورہ اینکر کے مطابق، مولانا فضل الرحمان اور آرمی چیف کی ملاقات چند روز قبل ہوئی تھی جب انہوں نے آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا۔ پروگرام کے شریک میزبان کا کہناتھا
 
کہ آرمی چیف نے مولانا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم وہی کر رہے ہیں جو آئین ہم سے مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو آرمی چیف نے یاد دہانی کرائی کہ وہ ایک ذمہ دار سیاسی رہنما ہیں اور انہیں خطے کی صورتحال کا اندازہ ہونا چاہئے کہ یہ کتنی پریشان کن ہے۔کشمیر کے حالات کی وجہ سے بارڈر پر صورتحال کشیدہ ہے۔ آرمی چیف نے ایران سعودی عرب تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور مولانا سے کہا کہ یہ دھرنے کیلئے درست وقت نہیں کیونکہ ملکی معیشت کو دن رات محنت سے درست سمت کی طرف لے جایا گیا ہے۔ پروگرام کے شریک میزبان کے مطابق، آرمی چیف نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کسی بھی طرح کے عدم استحکام کی اجازت نہیں دیں گے۔ آرمی چیف نے مائنس عمران کے امکانات کو بھی مسترد کر دیا کیونکہ وہی آئینی وزیراعظم ہیں۔انہوں نے مولانا کو بتایا کہ آپ اور نہ ہی میں انہیں مائنس کر سکتے ہیں۔ شریک میزبان کے مطابق، آرمی چیف نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر مولانا نے احتجاج پر اصرار کیا تو کچھ اور لوگ مائنس ہو سکتے ہیں۔استحکام کیلئے اگر جانی نقصان ہوا اور آئین اس کی اجازت بھی دیتا ہے تو ایسے کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا