02:16 pm
لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

02:16 pm

لاہور  : سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کی درخواست پر لاہور میں سماعت ہوئی۔جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے نواز شریف کو درخواست میں فریق بننے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر محمود ایاز نے 10رکنی بورڈ کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ہے۔انہوں نے عدالت میں نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کی رپورٹ پڑھ کر سنائی،رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت رات کو دوبارہ بگڑ گئی تھی،ڈاکٹر نے کہا کہ ان کی طبعیت واقعی خراب ہے۔ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت کو بتایا ہے کہ نواز شریف کے سینے اور بازوؤں میں تکلیف ہوئی ۔لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے؟۔
 
جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ایاز محود نے کہا کہ جی نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ نواز شریف تب سفر کر سکتے ہیں جب ان کے پلیٹ لٹس کی تعداد پچاس ہزار ہو،اس سے قبل نہیں۔دوران سماعت عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نیب اس درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے؟۔نیب وکیل نے کہ کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے تو یہیں ہونا چاہئیے۔اگر نواز شریف کی صحت خطرے میں ہے تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں۔ لاہورہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔نواز شریف کی رہائی کی درخواست پر فیصلے کی سماعت 3 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سروسزاسپتال کی 3 رکنی میڈیکل ٹیم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ہمراہ لائی۔ لیکن نیب کی ٹیم ابتدائی طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ نہ پہنچی البتہ بعد ازاں نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت پہنچے اور درخواست کی کاپی طلب کی۔سروسز اسپتال کی ٹیم کی جانب سے لائی گئی سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔ وکیل خواجہ حارث نےکہا کہ سب کو نوٹس دیا تھا،نیب آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔ نیب والے کل یہاں موجود تھے۔ میڈیکل ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف ہائپرٹینشن اورعارضہ قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ایم ایس سروسز اسپتال نے بتایا کہ ہم نے ڈاکٹر عدنان کو آن بورڈ لیا ہے۔خواجہ حارث نے سوال اُٹھایا کہ اتنی خراب صورتحال کیوں ہے ؟جس پر ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کہا کہ کم سطح پر پلیٹ لیٹس پر مزید ٹیسٹس نہیں ہو سکتے،جو علاج ہم کررہے ہیں وہ بہترین ہے۔ خواجہ حارث نے دلائل دئے کہ علاج نواز شریف کا حق ہے۔ نوازشریف بیرون ملک بھی علاج کرانا چاہیں تو اجازت دینی چاہئیے۔ عد عدالت نے 9 رکنی میڈیکل بورڈ سے تفصیلی تحریری رپورٹ اور سفارشات طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں