03:26 pm
’’وزیراعظم پر الزامات ، فضل الرحمٰن کا کلمہ پڑھنا فرض ہو گیا ‘‘معروف عالم دین نے بڑا مطالبہ کر دیا

’’وزیراعظم پر الزامات ، فضل الرحمٰن کا کلمہ پڑھنا فرض ہو گیا ‘‘معروف عالم دین نے بڑا مطالبہ کر دیا

03:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی عبد القوی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کلمہ فرض ہو گیا ہے کیونکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی جس قدر بات بطور وزیراعظم عمران خان نے کی آج تک کسی مولانا کے منہ سےنہیں سنی ہو گی ۔ دوسری جانب معیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماراآزادی مارچ پر امن
 
ہوگا ہم سول نافرمانی اور توڑ پھوڑ کرنا نہیں چاہتے حکومت نے آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو حالات خراب ہونگے ،ہم پر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے الزامات لگانے والے خود ہی کنٹینرز اور خندقیں کھود کر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کررہے ہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے آج جمعہ کو ہماری نشست ہوگی دیکھنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو کس حد تسلیم کیا جاتا ہے آزادی مارچ کے بعد رہبر کمیٹی میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت سے آگے کی حکمت مرتب کرینگے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہ ہونے سے نقصان ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء میر غلام رسول لہڑی کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی کامیابی کو کشمیر مسئلہ حل کرنے کے دعویدار عمران خان نے کشمیر فروخت کردیا ہے ۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ میان نواز شریف کی جائز اور منتخب حکومت کے خلاف عمران خان اور طاہر القادری کا دھرنا ناجائز تھا اور اس ناجائز حکومت کے خلاف ہمارا پر امن احتجاج جائز ہے ہمیں پر امن احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک جام کردینگے سندھ سے نکلنے والے قافلے کی قیادت مولانا فضل الرحمن خود کرینگے جبکہ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت جمعیت کے صوبائی قائدین کرینگے ہمارے چار مطالبات ہیں جن میں وزیر اعظم کا استعفیٰ ملک میں ازسر نو شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن عمل سے فوج کی بیدخلی آئین میں شامل اسلامی دفعات سمیت توہین رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہ کرنا مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے مولانا غفور حیدری نے سابق صدر آصف علی زداری کو مرد آہن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں جو کہ مہلک امراض میں مبتلا ہوتے ہوئے بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں حکومت ظلم و جبر پر اتر آئی ہے پھانسی کی سزا کے قیدیوں کو بھی علاج معالجہ کی مکمل سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف پر تو صرف الزامات ہیں دونوں رہنماؤں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم نہ کرنا حکومت کا دہشتگرد اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا