09:29 pm
وزیراعلیٰ پنجاب وہ نہیں جو بظاہر نظر آتے ہیں، وزیراعظم ایجنسیوں سے پتہ کروائیں

وزیراعلیٰ پنجاب وہ نہیں جو بظاہر نظر آتے ہیں، وزیراعظم ایجنسیوں سے پتہ کروائیں

09:29 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئرصحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ شرمناک بات یہ ہے کہ ملتان ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، پنڈی جہاں بھی میں نے پتہ کیا ہے وہاں سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ یا تو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کوئی دوست ملوث ہے یا پھر ان کا کوئی رشتہ دار ملوث ہے۔دراصل یہ سب کچھ احسن جمیل گجر کے رحم و کرم پر ہے، احسن جمیل گجر یوں تو مسکین بن کر بات کرتا ہے
لیکن بات چلتی اُسی کی ہے۔ سب لوگ ڈرے ہوئے ہیں ، میں نے گوجرانوالہ میں خاتون ڈی سی سے بات کی تو وہ بھی بہت پریشان تھیں۔ ملتان میں بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ عثمان بزدار کے رشتہ دار ملوث ہیں ، میں نے تو یہاں تک سُنا ہے کہ کئی لوگوں کو کہا گیا ہے کہ ڈر کر رہو ، خاموش رہو ، بصورت دیگر انجام بہت بُرا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کو دیکھ لیں اُس کا ہر سیاسی جماعت میں عمل دخل ہے، کابینہ اس کی مرضی سے بنتی رہی ہے۔ ایم کیو ایم سے بھی اس کے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بھی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ زرداری صاحب اس کے بزنس پارٹنر ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ عثمان بزدار وہ نہیں ہے جو وزیراعظم عمران خان اس وقت سمجھ رہے ہیں۔ذرا ایجنسیوں سے کہیں کہ پتہ کریں۔ اب تو آئی بی کی بھی کارکردگی اچھی ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہئیے کہ اچھے لوگوں کو کیوں ہٹایا گیا ہے تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے کہ ان کو کس وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ اگر وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاحیت کی بات کی جائے تو وہ کیا ہے، اُن کو تو لاہور کے راستے تک معلوم نہیں ہیں۔ وہ سیالکوٹ میں راستہ بھول گئے تھے، وہ سیاسی خاندانوں کو نہیں جانتے ، اُن کا افسران سے واسطہ نہیں ہے۔ وہ بالکل ایسے نہیں ہے جیسے وہ نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا