09:36 pm
میرے والد کی اوپن ہارٹ سرجری حراست میں ہوئی ،ہم روتے رہے لیکن نواز شریف کو رحم نہ آیا،شرمیلا فاروقی نے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

میرے والد کی اوپن ہارٹ سرجری حراست میں ہوئی ،ہم روتے رہے لیکن نواز شریف کو رحم نہ آیا،شرمیلا فاروقی نے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

09:36 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ میرے والد کو جیل میں میڈیکل ٹریٹمنٹ دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی اوپن ہارٹ سرجری حراست میں ہوئی اور سرجری کے محض 3 دن بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔اپنی ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا ہے کہ میں والد کی زندگی اور صحت کیلئے روتی رہی لیکن نواز شریف کو رحم نہ آیا۔ میں اب بھی نواز شریف کی صحت اور لمبی عمر کی خواہش مند ہوں
اور مریم نواز کے درد کو سمجھ سکتی ہوں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اس وقت لاہور کے سروسز اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے خون میں پلیٹلیٹ کی کا علاج جاری ہے۔پلٹلیٹ خون میں شامل ایک خلیہ نما عنصر ہے جو بیرون میرو میں تیار ہوتا اور خون کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر پلٹلیٹ کی مقدار 20 ہزار سے کم ہوجائے تو مریض کو ناک سے خون آنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ڈاکٹروں نے پلٹلیٹ کی مقدار بڑھانے کی ادویات دینے کے بعد گزشتہ روز میاں نواز شریف کا ٹیسٹ کیا تھا۔جمعرات کوصبح نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے بون میروکو نارمل قرار دیا گیا، نوازشریف کے خون کے ٹیسٹ میں اے پلاسٹک اینیمیا کی رپورٹ بھی نارمل آئی ہے جبکہ HaemogolobinاورWBC اورReticulocutes کی بھی رپورٹ میں نارمل ہیں۔تاہم انھیںAcutc ITP کی تشخیص کی گئی ہے یہ مرض پاکستان میں قابل علاج ہے اس مرض میں نوازشریف کو جمعرات سے انجکشن کے ذریعے ٰIVIG علاج شروع کردیاگیا ہے، (آئی وی آئی جی)کو طبی زبان میں Intravenous Immunoglobilinکہاجاتا ہے، نواز شریف میڈیکل بورڈ کے ماہرین نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹ کم ہونے پر IVIG علاج شروع کردیا۔


تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا