01:18 pm
یوٹیلٹی اسٹورز اپنے برانڈ کا خوردنی تیل یا گھی فروخت نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کو اپنے پہلے اقدام کی یاد دہانی کروائی ہے، جس کے مطابق وہ اپنے آؤٹ لیٹس پر اپنے ہی برانڈ کے تحت کوکنگ آئل اور وناسپتی گھی فروخت نہیں کرسکتے۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے غیرمعیاری خوردنی تیل اور گھی کی فروخت سے متعلق نظرثانی درخواست پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔واضح رہے کہ یہ ازخود نوٹس سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے لیا گیا تھا۔
عدالت کی توجہ اُس وقت مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کھلے گھی اور خوردنی تیل کی طرف بھی کروائی گئی تھی، جسے مختلف شہروں میں دکاندار سموسے یا پکوڑے جیسے اسنیکس تیار کرنے میں استعمال کرتے ہیں اور یہ صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔اُس وقت سابق چیف جسٹس نے اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ استعمال شدہ گھی یا خوردنی تیل کی غیرقانونی فروخت کو دیکھے۔تاہم عدالت نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے وکیل مصطفیٰ رمدے کو یو ایس سی برانڈ کے تیل اور گھی کی فروخت کے لیے دائر درخواست کو واپس لینے کی اجازت دی اور کہا کہ نئی ترمیم شدہ درخواست کے ساتھ واپس آئیں۔قبل ازیں یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی سابق انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر عدالت عظمیٰ کے سامنے یہ کہا تھا کہ وہ اپنے آؤٹ لیٹس پر اپنے خود کے برانڈ کے نام سے خوردنی تیل یا گھی نہیں فروخت کریں گے، اس وقت ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے نے عدالت کو یقین دہانی کروائی تھی کہ کارپوریشن نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے تمام آؤٹ لیٹس سے وہ تمام تیل اور گھی کی مصنوعات واپس منگوالے گی جو غیرمعیاری ہے اور مستقبل میں صرف برانڈڈ مصنوعات ہی نظر آئیں گی۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی