02:57 pm
ظفر ہلالی نے سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا اس فیصلے پر اپیل کرنا بالکل ٹھیک تھا۔

ظفر ہلالی نے سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا اس فیصلے پر اپیل کرنا بالکل ٹھیک تھا۔

02:57 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں دفاعی تجزیہ نگار ظفر ہلالی نے سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا اس فیصلے پر اپیل کرنا بالکل ٹھیک تھا۔میں سانحہ ساہیوال پر آئے فیصلے کو شرمناک کہوں کا۔ظفر ہلالی نے مزید کہا کہ 27لوگوں جو اس واقعے کے گواہ تھے۔ ان کو لے جایا گیا تھا۔گواہوں سے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تو سب خاموش ہو گئے اور کہا کہ ہم نے تو کچھ بھی نہیں دیکھا لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ پولیس والوں نے سب کو پکڑ لیا ا ور انہیں
 
کہا کہ اگر ایک لفظ بھی بولا تو تمہارے ساتھ بھی وہی ہو گا جو ان کے ساتھ ہوا ہے۔منہ کھولنے کی صورت میں یہ تمہارے اور تمہارے رشتے داروں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ گواہ بھاگ گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو کچھ سنا اور نہ ہی دیکھا۔جب کہ متاثرہ خاندان بھی خوف کے دباؤ کے تحت پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال پچھلے دس سال میں سب سے بڑے اور افسوسناک واقعے تھے اور دونوں میں متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کو اپیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال پر خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اب اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کیے ہیں ۔ ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بچوں کے سامنے دن دیہاڑے ان کے والدین کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا, اس کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی ، حکومت ان معصوم بچوں کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ اگر ان کے خاندان سے اس کیس کا کوئی مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے مقدمے میں ملوث تمام افراد کو شک کی بنا پر بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا