04:41 pm
 ریکوڈک کان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے ملک کی بہت بڑی شخصیت منظرعام پر آگئی

ریکوڈک کان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے ملک کی بہت بڑی شخصیت منظرعام پر آگئی

04:41 pm

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں بڑی کاروباری شخصیات نے تانبے اور سونے ذخائر والی متنازع کان ’ریکوڈک‘ کا کنٹرول سنبھالنے کی پیشکش کی ہے، اس کان میں تلاش کا کام پہلے بیریک گولڈ کارپوریشن اور اینٹوفاگسٹا پبلک لمیٹڈ کمپنی کے پاس تھا۔روزنامہ جنگ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا  کہ چونکہ یہ بات چیت نجی نوعیت کی ہے
اس لئے معاملے کی معلومات رکھنے والے افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بلوچستان حکومت کے حکام نے نامور کاروباری شخصیات عارف حبیب اور محمد علی تابا سے ملاقات کی ہے جن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس پروجیکٹ پر اپنی ایک ارب ڈالرز کی نقد رقم خرچ کرنا چاہتے ہیں صوبائی حکومت نے موقف دینے کی درخواست پر جواب نہیں دیا۔ جولائی میں ورلڈ بینک کی زیر قیادت ایک بین الاقوامی ٹریبونل نے پاکستان کو حکم دیا تھا کہ وہ بیریک گولڈ کارپوریشن اور اینٹوفاگسٹا پبلک لمیٹڈ کمپنی کو ہرجانے کی صورت میں 5.8 ارب ڈالرز ادا کرے کیونکہ پاکستان نے انہیں 2011ءمیں ریکو ڈک کی کان کنی کیلئے لائسنس دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اگرچہ یہ فنڈز جمع کرنا مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کمزور ہے۔ ہرجانے کی رقم تقریباً اتنی ہی ہے جتنی آئی ایم ایف نے پاکستان کو رواں سال معاشی بحران سے بچنے کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کی صورت میں (6 ارب ڈالرز) دی تھی۔ رواں ماہ انگریزی روزنامے ڈان کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کان کا قبضہ ترجیحی طور پر پاکستانی کمپنیوں کو دینے کا اظہار کیا ہے۔ جن کاروباری گروپس نے کان کنی کے اس پروجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا ان میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے مالک یونس برادرز گروپ، عارف حبیب گروپ، فاطمہ گروپ اور لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ کے مالکان شامل ہیں۔ چاروں کی قیادت شمس الدین شیخ کر رہے ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ تھر سے کوئلہ نکالنے کیلئے گروپ آف کمپنیز تشکیل دیا تھا۔ تنازع پیدا ہونے سے قبل کرائی جانے والی ایک فزیبلٹی سے معلوم ہوتا ہے کہ ریکو ڈک تانبے اور سونے کے سب سے بڑی ذخائر پر مشتمل کان ہے جس میں مسلسل پچاس سال تک ہر سال دو لاکھ ٹن تانبہ اور ڈھائی لاکھ اونس سونا پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس وقت کی جانے والی کیپیٹل سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز سے بڑھ جاتی۔
 
تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی