07:26 pm
’’کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ‘‘ عثمان قادر کا والد عبدالقادر کی سکھائی ہوئی ’خفیہ ورائٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ والد عبدالقادر کے بعد پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران بولنگ میں نئی وڑائٹی متعارف کراؤں گا۔تفصیلات کے مطابق عثمان قادر نے کہا کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ میں ایک دن گرین شرٹس کی نمائندگی کروں،ان کا یہ خواب حقیقت کا روپ اختیار کر رہا ہے تو وہ اس دنیا میں نہیں رہے، والد کی زندگی میرے لئے مشعل راہ ہے
، ان ہی کی بتائی ہوئی ٹپس میرے انٹرنیشنل کیریئر میں بہت کام آئیں گی۔ عثمان قادر نے کہا کہ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی ضرور کرنےکا خواہشمند تھا لیکن والد یہی چاہتے تھے کہ ان کی طرح میں بھی پاکستان کی طرف سے کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں،وہ بلاشبہ لیگ سپن باؤلنگ کے بے تاج بادشاہ تھے،اپنی زندگی کے آخری سات، آٹھ ماہ انہوں نے میری باؤلنگ میں بہتری لانے کے لئے بڑا کام کیا،ان کی کوچنگ کی روشنی میں ہی آسٹریلیا کےخلاف سیریز کے دوران باؤلنگ میں نئی وڑائٹی متعارف کراؤں گا۔ ایک سوال پر عثمان قادر نے کہا کہ میں بگ بیش سمیت بہت زیادہ کرکٹ آسٹریلیا میں کھیل چکا ہوں، اسلئے وہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہوں،کوشش ہو گی کہ کینگروز کے خلاف سیریز کے دوران ایسی کارکردگی دکھاؤں جس کا مجموعی طور پر فائدہ پاکستانی ٹیم کو ہو۔ایک سوال پر عثمان قادر نے کہا کہ میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی بھر پور محنت کر رہا ہوں اور مستقبل میں ٹی ٹونٹی کے بعد ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہدف ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی