08:33 pm
نوازشریف کی بگڑتی حالت، وزیراعظم کا ہنگامی اقدام، شوکت خانم ہسپتال سے ’’خاص‘‘ڈاکٹر سروسز ہسپتال بھیج دیا

نوازشریف کی بگڑتی حالت، وزیراعظم کا ہنگامی اقدام، شوکت خانم ہسپتال سے ’’خاص‘‘ڈاکٹر سروسز ہسپتال بھیج دیا

08:33 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوکت خانم اسپتال کےچیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل سلطان سروسز اسپتال پہنچ گئے۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے سروسز اسپتال میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملاقات کی اور اُنہیں عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے نواز شریف کو علاج معالجہ میں ہر ممکن تعاون کا پیغام پہنچایا،
اور نواز شریف کو علاج معالجہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نوازشریف کی صحت سے متعلق لمحہ بالمحہ رپورٹ طلب کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے منگل کو لاہور کا دورہ بھی کرنا ہے۔جب کہ سیاسی مبصرین نے وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف کی عیادت کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔عمران خان پر نواز شریف کی عیادت کرنے کے لیے دو روز سے صحافیوں کی طرف سے خاصا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سےسینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال پہلے جب عمران خان شدید زخمی ہوئے تو نواز شریف نے اسپتال جا کر انکی خیریت دریافت کی تھی آج نواز شریف بہت بیمار ہیں کیا اب عمران خان کو نوازشریف کی عیادت نہیں کرنی چاہئے؟کیا عمران خان ایک ٹیلی فون کال بھی نہیں کر سکتے؟۔جب کہ دوسری جانب نواز شریف کو دل کے دورے کی تصدیق ہوگئی ہے، گزشتہ رات کیا گیا نوازشریف کا ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علاج کیلئے ہارٹ اسپیشلسٹ تعینات کردیا گیا ہے، پلیٹ لیٹس میں کمی کے باعث اینجیو گرافی کرنا مشکل ہے، نوازشریف کودل کی ادویات دی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہور میں پانچویں روز بھی علاج جاری ہے، ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔معالجین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کو انجائنا کا مسلسل شدید درد ہوا، دل کی یہ تکلیف طبی اصطلاح میں “این اسٹیمی” کہلاتی ہے اس میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔سابق وزیراعظم کی تکلیف بڑھنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا، طبی جانچ پر نواز شریف کے دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز) کی تعداد زیادہ پائی گئی۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی