08:48 pm
وزیراعظم عمران خان کو ایک سال تک اندھیرے میں رکھا گیا،

وزیراعظم عمران خان کو ایک سال تک اندھیرے میں رکھا گیا،

08:48 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ گذشتہ کئی عرصے مختلف بیماریوں کا شکار تھے تاہم اسے سنجیدہ نہ لیا گیا اور اب نواز شریف کی بیماری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔گذشتہ شب اُنہیں معمولی ہارٹ اٹیک بھی ہو۔نواز شریف کی صحت سے متعلق وزیراعظم عمران خان بھی خاصے چوکنے ہو گئے ہیں اور لمحہ با لمحہ رپورٹ طلب کر رہے ہیں۔لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیراعظم کو اس سے قبل نواز شریف کی بیماری کی سنگینی کا علم نہیں تھا؟
۔کیونکہ عمران خان نے امریکا میں یہ بیان دیا تھا کہ وہ ملک واپس جا کر نواز شریف سے اے سی کی سہولت واپس لے لیں گے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج میں بہت تاخیر کی گئی۔نواز شریف کی صحت کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے پانچ میڈیکل بورڈ بنائے تھے۔جب نواز شریف اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید تھے تو اس وقت ان پانچ میڈیکل بورڈ میں سے ایک آرمی کے ڈاکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی نے میڈیکل رپورٹ میں لکھا تھا کہ نواز شریف کو فوری طور پر اسپتال داخل کرنے کی ضرورت ہے۔اور اس بات کو قریبا ایک سال ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ایک سال قبل ہی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس معاملے کو ایک سال گزر گیا۔نواز شریف کی حالت خراب ہوتی گئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ عدالت فیصلہ کرے گی لیکن پنجاب حکومت کو چاہئیے کہ نواز شریف کو علاج معالجے کی ہر طرح کی بہترین سہولیات مہیا کرے۔اسی حوالے سے ایک ن لیگی رہنما نے بھی ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جب اڈیالہ جیل میں قید تھے تو حکومت کے ہی بنائے ہوئے ڈاکٹروں کے بورڈ نے رپورٹ مرتب کی تھی جس میں بارہ مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فوراً راولپنڈی کارڈیالوجی منتقل کرنے کی سفارش کی گئی لیکن تب یہ کم ظرف حکمران اسے ڈرامہ کہتے تھے مذاق اڑاتے تھے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے  بڑا انکشاف کر دیا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے بڑا انکشاف کر دیا

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

نسیم شاہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ترجمان پی سی بی کی جانب سے اہم اطلاعات آگئیں

نسیم شاہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ترجمان پی سی بی کی جانب سے اہم اطلاعات آگئیں

۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

۔۔۔ملکہ برطانیہ کے پاس ہر وقت موجود رہنے والے اس بیگ کے اصل مقاصد سامنے آتے ہی سب نے اپنی زبان دانتوں تلےداب لی

۔۔۔ملکہ برطانیہ کے پاس ہر وقت موجود رہنے والے اس بیگ کے اصل مقاصد سامنے آتے ہی سب نے اپنی زبان دانتوں تلےداب لی