09:18 pm
بھارت سن لے اگر جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہی ہوگی، پاکستان کی بڑی شخصیت نے دبنگ اعلان کردیا

بھارت سن لے اگر جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہی ہوگی، پاکستان کی بڑی شخصیت نے دبنگ اعلان کردیا

09:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سن لے اگر جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہی ہوگی، پاکستان کی بڑی شخصیت نے دبنگ اعلان کردیا۔۔۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنےبھارتی فوج اورانکی حکومت کوانسانیت اورامن کا’’قاتل‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ اور کشمیریوں پر مظالم بھارت کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے،انکے جنگی جنون سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،بھارت سن لے اگر جنگ ہوگی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہی ہوگی
،بند وق اور گولی کی طاقت کشمیریوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکی،آج بھارت لاکھوں فوجیوں کے باوجود کشمیر میں کر فیو ختم کر نے سے ڈر رہا ہے،کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے،دونوں خون کے آخری قطرے تک ایک دوسرے کیساتھ ہیں،اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموشی ختم کر کے کشمیر یوں کو بھارت کے مظالم سے نجات دلائیں۔ کشمیری راہنما چوہدری الیاس احمد اور مبارک علی شاہ کی قیادت میں آزادکشمیر سے ملاقات کر نیوالے وفد سے گور نر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر یوں کےخلاف5اگست کابھارتی اقدام سب سےبڑی دہشت گردی اورانسانیت کا قتل عام ہے، بھارت کا ہراقدام ا قوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے، وقت آچکا ہے کہ عالمی طاقتیں کشمیر یوں کو آزادی دلانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر یں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر یں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے بھارت میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف نفر ت کوفر وغ دیااوراپنی قوم کو گمراہ کرکے ووٹ حاصل کر تا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ نر یندرمودی اور بھارتی افواج دہشت گردی کر رہی ہیں ،ہم انکو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ دھمکیوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتا،سر حدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی شر مناک اور انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریحا ًمنافی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی