12:15 pm
نواز شریف کو باہر جانے کی پیش کش، شہباز کو اہم پیغام موصول

نواز شریف کو باہر جانے کی پیش کش، شہباز کو اہم پیغام موصول

12:15 pm

لاہور: سینئیر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کو معتدد حلقوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ وہ میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے رضامند کریں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نوازشریف سے بات کی ہے تاہم نواز شریف نے تاحال باہر جانے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔نواز شریف کی والدہ،ان کی سالی اور گھر کی ایک اور خاتون کو سروسز اسپتال لایا گیا تاکہ وہ نواز شریف کو بیرون ملک علاج پر رضامند کر سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنیوں میں اور ان کی موجودہ بیماری سے قبل جو کہ شدت اختیار کر چکی ہے۔نواز شریف کو علاج کے لیے تین بار بیرون ملک لے جانے کی پیشکش کی گئی۔تاہم نواز شریف کا خیال ہے کہ انہیں میرٹ پر ریلیف ملنا چاہئیے۔
 
گذشتہ ہفتے جب وہ سروسز اسپتال میں داخل ہوئے تھے تو ان کی ٹیم نے کہا تھا کہ وہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کریں تاہم نواز شریف نے انکار کیا جس کے بعد شہباز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کی ضمانت کی درخواست درج کروائی۔کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہر ممکن کوشش کے باوجود پتہ نہیں لگ رہا تھا کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس تیزی سے کیوں گر رہی ہیں۔نواز شریف کو گردوں،دل کے مسائل پیدا ہوئے اس کے ساتھ ساتھ ذیابطیس ،پیشاب اور کریٹیائن بھی متاثر ہوا۔انہی بیماریوں کے سبب انہیں معمولی نوعیت کا دل کا دورہ پڑا۔دوسری جانب نواز شریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا علاج سروسز ہسپتال میں ہی کیا جائے گا۔خاندان نے میاں نواز شریف کا علاج سرکاری میڈیکل بورڈ سے ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب اور مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ مریم نواز پہلے ہی اپنے والد کی دیکھ بھال کیلئے ان کے پاس موجود ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں معائنہ بھی کیا ہے اور ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صحت بدستور ناساز ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر