12:24 pm
افغان حکومت نے بھارت کے تلوے چاٹنا شروع کر دیے

افغان حکومت نے بھارت کے تلوے چاٹنا شروع کر دیے

12:24 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت بھارتی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اندھی ہوگئی، سفارتخانے کے گیٹ پر ملی بھگت سے مظاہرہ کیاگیا، ڈنڈابردارمظاہرین نے مہمانوں کو تقریب میں آنے نہیں دیا، پاکستان مخالف نعرے لگاتے رہے،افغان پولیس سے رابطہ کیا گیا توکہا اوپر سے آرڈر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی۔ افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیرزاہد نصراللہ نے بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے میںآ ج کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔سفارتکار ،سیاسی عمائدین اور دیگر لوگوں نے تقریب میں شرکت کرنا تھی۔پاکستانی سفیر نے کہا
کہ مظاہرین پاکستان مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔مہمانوں کو ڈنڈا بردار مظاہرین دھمکاتے رہے۔مہمانو ں کو تقریب تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے رابطے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔پولیس سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ اوپر سے آرڈرہیں۔پاکستانی سفیرزاہد نصراللہ نے بتایا کہ سفارتخانے کے گیٹ پر مظاہرہ ملی بھگت سے کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں فوج بھیجنے،جہاد اورہتھیار اٹھانے کے بیان سن رہا ہوں، غور سے سن لیں! کشمیر میں جہاد اور فوج بھیجنے کی باتیں کشمیراور پاکستان دونوں سے دشمنی ہے، مودی حکومت یہی چاہتی ہے کہ پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور دنیا کی نظریں کشمیرہٹائی جائیں، اسی لیے مودی نے کشمیر میں دہشت پھیلانے کیلئے9لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے آج یوم سیاہ کشمیر کے موقعے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے پیغام میں بتایا کہ آج میرے خطاب کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ ہمارے سارے صوبے اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آج دنیا میں27اکتوبرکو یوم سیاہ کشمیرمنایا جارہاہے جب کشمیر میں ہندوستان کی فوجیں اتریں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باجود کشمیریو ں کو کبھی حق نہیں ملا کہ وہ فیصلہ کریں وہ پاکستان یا ہندوستان میں کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ دہی کی گئی۔ اس آزادی کی تحریک میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، عالمی دنیا نے نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کی۔ مودی نے دوسری بارالیکشن جیت کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی اورکشمیرمیں کرفیو نافذ کردیا۔ اب لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں مودی نے کنٹرولڈ انتخابات کروائے، لیکن بی جے پی بری طرح پٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں ، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، اقلیتیں، بچے، بوڑھے خواتین سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں اقوام متحدہ میں دنیا کے بڑے بڑے لیڈز کو کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی اگرسمجھتا ہے کہ ان کا پیکج کشمیریوں کو پسند ہے تومقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کروادے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر