12:30 pm
 جلسے میں دور دور تک کسی خاتون کا نام و نشان نہیں تھا اور   رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی

جلسے میں دور دور تک کسی خاتون کا نام و نشان نہیں تھا اور رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی

12:30 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عمران خان کی حکومت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ۔ ف کے آزادی مارچ کا آغاز اتوار کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ہو گیا۔روانگی کے لیے صبح گیارہ بجے کا وقت مقرر ہونے کے باوجود دوپہر دو بجے کے قریب قافلہ روانہ ہوا۔ جلسے میں دور دور تک کسی خاتون کا نام و نشان نہیں تھا اور مجھے رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی کیوں کہ میں ایک عورت ہوں۔غالباً اس مارچ میں خواتین کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں کیوں کہ میں مرکزی سٹیج سے ایک میل کے فاصلے پر گاڑی میں موجود تھی اور میں نے جتنی بار بھی گاڑی سے اتر کرمارچ کی رپورٹنگ کرنے کی کوشش کی،
مجھے جلسے کے شرکا میں سے کوئی نہ کوئی واپس گاڑی کی طرف بھیج رہا تھا۔وزارت داخلہ نے جے یو آئی ۔ف کی رضا کار فورس ’انصار السلام‘ پر پابندی عائد کی ہے لیکن یہاں ایک خاکی وردی والے رضاکار نے انتہائی بد تمیزی سے مجھے کہا کہ میری موجودگی سے مارچ کا ماحول خراب ہورہا ہے۔شاید کچھ قارئین یہ سوچیں گے کہ میرا لباس مناسب نہیں تھا، لیکن میں واضح کر دوں کہ سر سے پاؤں تک میرا جسم ڈھکا ہوا تھا اور سر پر دوپٹہ بھی موجود تھا۔ایک موقعے پر میں نے گاڑی سے باہر آکر کیمرا سیٹ کرنے کی کوشش کی تو سفید لباس میں ملبوس ادھیڑ عمر آدمی نے انتہائی اونچی آواز میں کہا ’آپ یہاں پر کیا تماشا لگا رہی ہیں، یہ آزادی مارچ ہے یہاں عورتیں رپورٹنگ نہیں کرتیں۔‘اسی طرح ایک اور شخص نے مجھے گاڑی میں واپس بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’تم عورت ہو تمہیں شرم نہیں آتی، یہاں بے حیائی مت پھیلاؤ۔‘ آخراپنا کام کرنے میں یہ کون سی بے حیائی ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آیا۔ان تمام مشکلات کے باوجود میں نے اپنا کام مکمل کیا، لیکن آخر یہ کس قسم کا آزادی مارچ ہے، جہاں ایک عورت کو عزت سے کام کرنے کی آزادی تک نہیں۔ میرے کچھ نہ کہنے اور کرنے کا باجود خود بخود ’آزادی مارچ ‘کا ماحول کیسے خراب ہورہا تھا؟ آج مارچ کی تیاریوں کے آغاز سے لے کرسکھرکی جانب روانگی تک کراچی کو پورے ملک سے جوڑنے والی انتہائی اہم ترین ایم نائن شاہراہ تقریباً پانچ گھنٹے تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند تھی۔مارچ میں مسلم لیگ ن، اے این پی، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سیاست دان اور کارکنان موجود تھے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر