12:53 pm
جے یوآئی کے قافلے میں بم دھماکا،بھگدڑ مچ گئی

جے یوآئی کے قافلے میں بم دھماکا،بھگدڑ مچ گئی

12:53 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر پر کچھ دیر قبل ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے دھماکے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ جے یو آئی ایف کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جانے والے ایک قافلے میں ہو اہے تاہم یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جو غالباً 2014کی ہے ۔
سوشل میڈیا پر خبر یہ چلائی جا رہی ہے کہ ’’کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے قافلے میں دھماکاہوگیادھماکے کے بعدہرطرف ہلچل مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمٰن کاآزادی مارچ اس وقت سندھ کے شہرسکھرمیں موجودہے اورمولانافضل الرحمٰن نے سکھرمیں پڑائوکے دوران خطاب کیااورکہاکہ انسانوں کاسیلاب ایوانوں کے کچرے کوبہالے جائیگا۔مولاناکے قافلے میں ملک کے ہرشہرسے لوگ شامل ہورہے ہیں ۔کوئٹہ میں جے یوآئی ف کے قافلے میں اس وقت بم دھماکاہوگیاجب قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے جارہاتھا۔قافلے کی حفاظت کے لیے جے یوآئی کی تنظیم انصارالاسلام کے کارکن بھی کھڑے تھے جن کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ خبر پرانی ہے ۔‎

تازہ ترین خبریں