09:31 am
مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس کی کوریج پر پابندی غیر قانونی قرار

مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس کی کوریج پر پابندی غیر قانونی قرار

09:31 am

پشا ور (نیوز ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس نشر کرنے سے روکنے کے اقدام کو غیر آئینی و قانونی اور پیمرا کے آرڈیننس 2002 کے منافی قرار دے دیا۔مقا می اخبا ر میں شائع رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھی اور جسٹس احمد علی پر مشتمل بینچ نے ریمارکس دیے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس کو نشر کرنے پر پابندی آئین کی شق 19 اور پیمرا آرڈیننس کی شق 27 کے خلاف ہے۔جے یو آئی کے رہنما عبید اللہ انور کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ
’پیمرا نے مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس کو نشر نہ کرنے کے لیے چینلز کو زبانی ہدایت جاری کی تھیں‘۔اس درخواست پر عدالت نے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کہ نجی چینلز اپوزیشن کی سرگرمیوں کو بھی اسی طرح نشر کریں، جس طرح وہ حکومت کی کرتے ہیں۔عدالتی بینچ نے کہا کہ ’آئین کی شق 19 ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی دیتی ہے‘۔

تازہ ترین خبریں