10:42 am
والدین کی دعائیں لینے والے دنیا میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے : شاہدہ منی

والدین کی دعائیں لینے والے دنیا میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے : شاہدہ منی

10:42 am

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ والدین کی دعائیں لینے والے دنیا میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ،میں آج جس مقام پر ہوں اس میں خدا کی ذات کا کرم اورمیری محنت کے ساتھ والدین کی دعائوں کا شامل حال ہونا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جب بھی کسی انسان پر کوئی مشکل آئے تو وہ خدا کی ذات پرتوکل کرنے کے بعد اپنی ماں یا باپ دعا کی درخواست کرے میں شرطیہ کہتی ہوں کہ وہ مشکل ضرور حل ہو گی
 
۔ میں نے اپنی زندگی میں جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میں میری ماں کی دعائوں کا اثر ہے ۔حقیقت میں زندگی کی خوبصورتی بھی انہی رشتوں سے ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں