10:58 am
میرے بیٹے نے پاک فوج میں جانے کے لیے بہت محنت کی حافظ حمد اللہ غیر ملکی قرار دیے جانے پر آبدیدہ،کیا کہہ دیا ؟ جانئے

میرے بیٹے نے پاک فوج میں جانے کے لیے بہت محنت کی حافظ حمد اللہ غیر ملکی قرار دیے جانے پر آبدیدہ،کیا کہہ دیا ؟ جانئے

10:58 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ حمد اللہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ حمداللہ کو آپ بوری میں ڈالیں جہاں چاہیں پھینک دیں لیکن اس ملک کی عزت و ناموس کیساتھ کھلواڑ نہ کریں۔ میرا بیٹا بہت محنت کرکے پاک فوج میں سلیکٹ ہوا ، فوج میں شامل ہونے والے نوجوان کو پتہ ہوتا ہے کہ میں ایسی فورس میں شامل ہو رہا ہوں جس میں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ انہوں نے دشمن سے اور اپنے ملک کیلئے لڑنا ہے ۔ یہ کہہ کر حافظ حمد اللہ آبدیدہ ہو گئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آدمی
 
کو جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔ میں جانتا ہوں اس سے میری قوم کا نقصان ہوا ، میری پارٹی کو بھی میری وجہ سے نقصان ہوا ہو گا لیکن میں جانتا ہوں میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے ۔یہاں جو بولتا ہے دیوار سے لگا دیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں