11:54 am
آزادی مارچ کے دوران ایمبولنس آئی تو مارچ شرکا نے کیا کام کیا ، ویڈیو لنک میں دیکھیں

آزادی مارچ کے دوران ایمبولنس آئی تو مارچ شرکا نے کیا کام کیا ، ویڈیو لنک میں دیکھیں

11:54 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزادی مارچ کے دوران ایمبولنس آئی تو مارچ شرکا نے کیا کام کیا ، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکا نے ایمبولینس کو راستہ دے کر مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کا قافلہ رواں دواں تھا جب اُسی راستے پر ایک ایمبولینس آ گئی۔ ایمبولینس کو دیکھتے ہی اسپیکر پر اعلان ہوا کہ ایمبولینس کو راستہ دیا جائے اور شرکا سائیڈ پر ہو جائیں تاکہ ایمبولینس گزر سکے۔ اعلان کیا گیا کہ ایمبولینس کو گزرنے دیا جائے۔
جس کے بعد ایمبولینس کو راستہ دیا گیا۔ اس تمام منظر کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی آزادی مارچ کے شرکا کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ شرکا نے ایمبولینس کو راستہ دے کر انسانیت کی مثال قائم کر دی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت کے ماتحت ادارے پیمرا کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے باعث کوئی بھی چینل مولانا کی تقریر نہیں دکھا رہا۔پیمرا کی جانب سے عائد اس پابندی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تقاریر نشر نہ کرنے کا اقدام غیرآئینی وغیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں