12:34 pm
چین میں پاک فوج نے ایسا کام شروع کردیا کہ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی نیندیں حرام ہوگئیں

چین میں پاک فوج نے ایسا کام شروع کردیا کہ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی نیندیں حرام ہوگئیں

12:34 pm

کراچی مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں پاک فوج نے ایسا کام شروع کردیا کہ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی نیندیں حرام ہوگئیں۔۔۔چین میں پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے دو جنگی جہازوں کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ جہاز ہر قسم کے جدید جنگی آلات اور اسلحےسے لیس ہوں گے۔یہ بحری جہاز مستقبل کے چیلنجز کامقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بحری جہاز خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے جہازوں کا پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونا دشمن کے لیے کافی پریشان کُن ہے۔ جدید جنگی آلات اور اسلحہ سے لیس یہ بحری جہاز پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں