03:02 pm
  آصف   زرداری کی صحت کے حوالے سے سرکاری میڈیکل بورڈکی رپورٹ تشویشناک ہے،نیربخاری

آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے سرکاری میڈیکل بورڈکی رپورٹ تشویشناک ہے،نیربخاری

03:02 pm

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سرکاری میڈیکل بورڈکی رپورٹ تشویشناک ہے اس لئے فوری طور پر وقت ضائع کئے بغیر سابق صدر کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آصف علی زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ ہے۔
پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر سابق صدر کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ سیاسی تعصب کو ختم کرکے آصف علی زرداری کو ذاتی معالج کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے جو ان کا بنیادی حق ہے۔

تازہ ترین خبریں