03:11 pm
فضل الرحمان حکومت سے کیے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں، صابر شاکر

فضل الرحمان حکومت سے کیے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں، صابر شاکر

03:11 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مولانافضل الرحمان دھرنے یا جلسے کے حوالے سے طے شدہ مقام کے معاہدے کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہناتھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد پہنچنے پر ان کے ہمراہ شریک مظاہرین کی تعداد بہت زیادہ ہوئی تو مولانا زیر و پوائنٹ پر کنٹینر کھڑا کردیں گے اور دھرنے کے شرکا کی ٹیل (آخری حصہ)جی نائن پشاور موڑ کا وہ مقام ہو گا
جہاں پر جلسہ کرنے کی انھیں اجازت دی گئی ہے۔ یہ سب مارچ اور پھر جلسے کے شرکا کی تعداد پر منحصر ہے۔ فضل الرحمان ان شرکا پر گہری نظر رکھیں گے اورجو بھی ڈیل، لین دین ، بارگین کرنا ہو گی وہ تعداد کو دیکھ کر ہی کریں گے۔ اس موقع پر سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہناتھا کہ مولانا بے حد ذہین سیاستدان ہیں اگر شرکا کی تعدادکم ہوئی تو سمجھ لیں کہ وزیر دفاع حکومتی معاہدہ پر عمل درآمد کروانےمیں کامیاب ہو جائیں گے ورنہ انھیں شکست کا سامنا ہو گا۔