03:17 pm
کوشش ہو گی کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کرے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

کوشش ہو گی کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کرے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

03:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری آج ہر حال میں جلسے سے خطاب کریں گے۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہناہے کہ کل کوشش ہو گی کہ اپوزیشن کے جلسے میں پیپلزپارٹی شرکت کرے لیکن بلاول بھٹو زرداری آج جلسے سے مختصر خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر شیڈول کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے آج کا دن جلسے رکھاتھا۔انہوں نے کہا
کہ کنفیوژن اب تک ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے فیصلہ کیاہے کہ وہ آج ہی جلسے میں جائیں گے ۔ بلاول شیڈول کے مطابق جلسہ گاہ جائیں گے اور خطاب کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں