05:16 pm
سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، خصوصی پیغام دے دیا

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، خصوصی پیغام دے دیا

05:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا صدر مملکت عارف علوی سے رابطہ،شاہ سلمان اور ان کے فرزند سلمان بن محمد نے رحیم یار خان ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے رحیم یار خان میں ٹرین کے اندوہناک حادثے اور آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر صدر پاکستان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی رابطہ کرکے ان کیساتھ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کی، گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا۔
صدر پاکستان کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے لکھا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستانی ٹرین میں آتشزدگی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور بچ جانے والے افراد زخمی ہوئے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے جبکہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔ اسی پیغام میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، وہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان میں کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیز گام ٹرین میں آگ لگنے کے خوفناک حادثے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ متعدد افراد تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبریں