06:16 pm
شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی تیاریاں، پس پردہ قوتیں کیا کرنے والی ہیں

شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی تیاریاں، پس پردہ قوتیں کیا کرنے والی ہیں

06:16 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئرصحافی ہارون الرشیدکاکہناہے کہ پس پردہ وہ بات چیت ہورہی ہے ،سیاست میں بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں لیکن نواز شریف صاحب سیاست میں اتنے پریکٹیکل ثابت نہیں ہوئے۔اس میں کوئی شک نہیں عوام میں مقبول وہی تھے قائدوہی تھے لیکن الیکٹیبلز کی نظراب بھی شہباز شریف کی طرف ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پراپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید کاکہناتھاکہ جب بہت عرصہ قبل میں نے یہ بات کی تھی
کہ پنجاب میں ن لیگ کوحکومت مل سکتی ہے۔اس پلان پر بات ہورہی تھی حکومت ملتی ہے یا نہیں یہ باتیں بعد کی ہیں کیونکہ سیاست میں بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں جو کہ دکھائی نہیں دیتی ، اس وقت دیکھنا یہ ہے کہنواز شریف کے لیے کیا چیز سازگار ہے، لیکن انکے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انکی صاحبزادی سیاست میں رہے ورنہ وہ تو پہلے بھی 10 سالوں کے لیے ملک سے باہر چلے گئے تھے، تو کیا اب ایک سال کے لیے بیرون ملک نہیں جا سکتے، حکومت کو بھی یہی سوٹ کرتا ہے لیکن آ جا کر ہوتا وہی ہے جو قدرت کو منظور ہوتا ، آدمی سیاست مین اہم نہیں ہوتا صرف حالات اہم ہوتے ہیں، حالات سازگار نہ ہوں تو بڑے بڑوں کو انتظار کی لائن میں لگنا پڑتا ہے، میں اکیلا یہ نہیں کہتا بلکہ سارے ہی یہی کہتے ہیں کہ یہ ورکرز کی پارٹی نہیں ہے، اس میں سارے الیکٹبلز ہیں یا پھر ووٹرز ہیں، سیاست میں لچک دکھانی پڑتی ہے، شہباز شریف بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔