06:20 pm
اماراتی کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ناراض، کھلاڑیوں کو میں نے نہیں بلکہ وزیراعظم نے ٹی 10لیگ کھیلنے سے روکا

اماراتی کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ناراض، کھلاڑیوں کو میں نے نہیں بلکہ وزیراعظم نے ٹی 10لیگ کھیلنے سے روکا

06:20 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی 10 میں پلیئرز کو شرکت سے روکنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ناراض ہوگیا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد الزارونی گذشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین احسان مانی کو خط بھیجا جس میں ان سے پاکستانی پلیئرز کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روکنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے یاد دلایا گیا تھا کہ اس ایونٹ میں یو اے ای کی حکومت بھی شریک ہے، پاکستانی پلیئرز نہ آئے تو اسے نقصان پہنچے گا۔
جواب میں احسان مانی نے فون پر الزارونی سے رابطہ کرکے مبینہ طور پر انھیں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر این او سی منسوخ کی گئیں، اس لیے انھیں یو اے ای کے وزیر شیخ نیہان مبارک النیہان کے توسط سے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ اس مسئلے کا حل نکلے۔اس پراماراتی کرکٹ بورڈ( ای سی بی) نے اب پی سی بی کے معاملات میں حکومتی مداخلت کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے پر غور شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سیزن میں بھی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے لیے این اوسی پہلے روک لیے تھے جنھیں آخری لمحات میں جاری کیا گیا تھا۔