06:24 pm
 حکومت کو سلیکٹڈ اور جعلی قرار دینے کا تقاضا یہ ہے کہ اس کا حصہ بھی نہ بنا جائے، کامران خان

حکومت کو سلیکٹڈ اور جعلی قرار دینے کا تقاضا یہ ہے کہ اس کا حصہ بھی نہ بنا جائے، کامران خان

06:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار کامران خان کہتے ہیں کہ اگر اپوزیشن جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ وزیراعظم سلیکٹڈ ہیں اور یا حکومت جعلی ہے تو پھر انھیں چاہیے کہ قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان کہتے ہیں
کہ حکومت کو سلیکٹڈ اور جعلی قرار دینے کا تقاضا یہ ہے کہ اس کا حصہ بھی نہ بنا جائے۔ اگر اپوزیشن کو واقعی سلیکٹڈ کا استعفیٰ چاہیے تو فوری طور پر قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے الیکشن سے مستعفی ہو جائیں۔ورنہ آزادی مارچ اور دھرنے کا ڈرامہ تصور کیا جائے گا۔