06:33 pm
 تحریک لبیک این اے 81گوجرانوالہ کے ٹکٹ ہولڈرمحمد اسحاق کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

تحریک لبیک این اے 81گوجرانوالہ کے ٹکٹ ہولڈرمحمد اسحاق کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

06:33 pm

لاہور (آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے این اے81کے ٹکٹ ہولڈر محمد اسحاق گجر نے مسلم لیگی رہنما زین علی بھٹی کے ہمراہ مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری سلیم بریار سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔کامل علی آغا نے محمد اسحاق کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا
کہ اہم شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ،انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں ۔ انہیں پارٹی میںاہم عہدوں دیئے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں