11:05 am
اور یہ الٹی میٹم کس کو دے رہے ہیں ، سڑکوں پر یہ کام کرنے سے گریز کرو

اور یہ الٹی میٹم کس کو دے رہے ہیں ، سڑکوں پر یہ کام کرنے سے گریز کرو

11:05 am

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوج ہمیشہ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، اب بھی حکومت کو ہماری پوری سپورٹ حاصل ہے، فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، انتخابات میں فوج نے اپنی آئینی اور قانونی ذمے داری پوری کی تھی، کس بھی قسم کا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں، واضح کیا جائے کہ الٹی میٹم دیے جانے کی باتیں کن اداروں کے بارے میں کی گئیں، سڑکوں پر الزام تراشی سے گریز کیا جائے، مولانا فضل الرحمان ایک سینئر سیاستدان ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، الیکشن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن اپوزیشن اب بھی اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جا سکتی ہے
۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی دھمکیوں اور الٹی میٹم کے بیانات پر ردعمل دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بتادیں وہ کس ادارے کی بات کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات متعلقہ اداروں کے پاس لیکرجائیں۔ سڑکوں پرآکر الزام تراشی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک میں کوئی بھی انتشار ملک کے مفاد میں نہیں۔ کسی کو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج ہمیشہ اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہتی ہے۔ فوج آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کو سپورٹ کرتی ہے اور اب بھی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے۔ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ اور 2018 کے انتخابات میں بھی فوج نے اپنی آئینی اور قانونی ذمے داری پوری کی تھی۔ انتخابات کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جائیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کی ایک لاکھ فوج مشرقی سرحد پر فرائض انجام دے رہی ہے، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قوم نےدہشتگردی کی غفریت کامقابلہ کیا،جوکوئی دوسری قوم اورفوج نہ کرسکی۔ اب ملکی استحکام کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اداروں کو دھمکی کی صورت میں الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ حکومت کی حمایت کرنا چھوڑ دیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی