06:15 am
 امید کرتے ہیں معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

امید کرتے ہیں معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

06:15 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے،مولانا فضل الرحمان سینیر سیاستدان ہیں وہ بتا دیں کس ادارے کی بات کررہے ہیںافواج پاکستان ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ہماری سپورٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہےملکی استحکام کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی انتشارملک کے مفاد میں نہیں فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی اپوزیشن اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لےکر جا سکتی ہے
ہم نے جان ومال کی قربانی دے کرملک میں امن قائم کیا گیا۔پاکستان نے گزشتہ 20سال میں بہت مشکل وقت گزار ہےایل اوسی پربھی معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جارہاہے،بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑجواب دیں گےکے پی کے عوام نے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیاہےخیبرپختونخو کے عوام کو اب فلاح و بہبودکی ضرورت ہے