06:26 am
 وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی

06:26 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ذرائع کے مطابق 21 رکنی کور کمیٹی دوپہر 2 بجے بنی گالہ بیٹھک لگائے گی، اپوزیشن احتجاج سمیت ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، پی ٹی آئی کور کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق بھی لائحہ عمل طے کرے گی، پرویزخٹک آزادی مارچ سے متعلق کور کمیٹی کو بریفنگ دیں گے،
مذاکراتی کمیٹی کی تجاویزکی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔