09:46 am
موسم سرما کی پہلی بارش برسنے کو تیار، کڑاکے کی سردیاں شروع ہونے والی ہیں

موسم سرما کی پہلی بارش برسنے کو تیار، کڑاکے کی سردیاں شروع ہونے والی ہیں

09:46 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گو کہ سردیوں نے بڑا انتظار کروایا تاہم اب یخ بستہ موسم نے اپنی منہ دکھائی کروادی ہے ۔ گرم لحاف نکالے جا چکے ہیں اور اب موسم سرما کی پہلی بارش بھی برسنے کو تیا ر ہے ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بادلوں نے بسیرا کر لیا ہے ، سندھ اور بلوچستان میں بارش اورگرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کے پہلے بارشوں کے سلسلے کے آغاز کی نوید سنائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس وقت بادلوں کا راج ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
مری اور گلیات گہرے سیاہ بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جہاں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی جس کے بعد خنکی اور سردی بڑھ گئی۔ جبکہ گلیات کے بالائی چوٹیوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا اور آندھی، بارش کا امکان بھی ہے۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ زیریں خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور پنجاب میں بھی چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔ ملتان، جبکہ کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی تاہم اس کی شدت زیادہ نہیں تھی۔ آنے والے دنوں میں پنجاب کے شمالی علاقوں، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگلت بلتستان میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں