11:43 am
برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان کی کس معروف شخصیت کا شکریہ ادا کر دیا ، جانیں

برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان کی کس معروف شخصیت کا شکریہ ادا کر دیا ، جانیں

11:43 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہی جوڑا پانچ روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے 18 اکتوبر کو برطانیہ واپس روانہ ہو گئے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں۔ شہزادے ولیم نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والی محبت کبھی نہیں بھولیں گے،شاہی جوڑے نے ہاتھ ہلا کر سب کو الوداع کیا۔ شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس پر اب شاہی جوڑے کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا کامیاب دورہ پاکستان پربرطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔