01:54 pm
حکومت نے ایف بی آر کو ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں،نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ

حکومت نے ایف بی آر کو ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں،نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ

01:54 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایف بی آر کو ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں،نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ۔۔۔موجودہ حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ختم کر کے نیا اداراہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تاجروں، کاروباری افراد اور شہریوں کی شکایات کا حل ڈھونڈنے کی کوشش میں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ختم کرکے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نئے ادارے کا نام ''پاکستان ریونیو اتھارٹی'' ہوگا۔ کسٹم اور انٹرنل ریونیو کے علیحدہ علیحدہ اور خود مختار بورڈ ہوں گے۔دونوں بورڈز خود مختار حیثیت میں کام کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ نئے ٹیکسز کے نفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق حکومتی پالیسی کے خلاف تاجر برادی نے ملک گیر ہڑتال دی تھی۔