08:05 pm
کیا مولانا کوئی بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں،وزیراعظم نے وزارت  داخلہ کو تیار رہنے کی ہدایت کیوں کی،  اندر کی کہانی سامنے آ گئی

کیا مولانا کوئی بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں،وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو تیار رہنے کی ہدایت کیوں کی، اندر کی کہانی سامنے آ گئی

08:05 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کے دوران کسی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں وزارت داخلہ کوتیاررہنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز آزادی مارچ کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے وزیراعظم کومستعفی ہونے کے لیے 48گھنٹے کاالٹی میٹم دیاتھا۔اپوزیشن کی جانب سے بیانات سامنے آنے کے بعداسلام آبادمیں کئی مقامات پرسٹرکوں کوکنٹینرلگاکرجزوی طورپربند کردیاگیاہے ،فیض آبادپرمری روڈ کی چارمیں سے صرف ایک لائن ٹریفک کے لیے کھلی رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں ٹریفک کاشدیددبائوہے۔آج حکومتی مذاکراتی کمیٹی کااجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پرہواجس میں آزادی مارچ سے متعلق مذاکرات کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی ۔مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا
کہ اپوزیشن کے ساتھ حکومت نے معاہدہ کر کے انہیں جمہوری حق دیا لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، اور اپوزیشن کے غیر جمہوری اور غیر آئینی مطالبات تسلیم نہیں کر سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے عمران خان نے حکومتی کمیٹی کو رہبر کمیٹی سے بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے بعد آگاہ کیا جائےکہ اپوزیشن کون سا جمہوری حق مانگ رہی ہے۔وزیراعظم نے اپوزیشن کی طرف سے استعفے کا مطالبے کو حماقت قرار دیتے ہوئے حکومتی کمیٹی کو ہدایت کی کہ اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشس کی تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پرفوری کارروائی کی جائے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔وزیراعظم کے بنی گالہ کے گھر کے راستے میں مزید کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں اور ایف سی کی اضافی نفری بھی بنی گالہ میں تعینات کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک کی ایک اور نامور یونیورسٹی کا بڑا اقدام،طالبات کیلئے سیاہ عبایا پہننا لازمی قرار دیدیا

ملک کی ایک اور نامور یونیورسٹی کا بڑا اقدام،طالبات کیلئے سیاہ عبایا پہننا لازمی قرار دیدیا

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس

 پی ڈی ایم اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ،شیخ رشید

پی ڈی ایم اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ،شیخ رشید

وزیراعظم29جنوری کو ساہیوال و5فروری کو کنٹرول لائن کا دورہ کرینگے

وزیراعظم29جنوری کو ساہیوال و5فروری کو کنٹرول لائن کا دورہ کرینگے

 اپوزیشن کی بربادی کے ذمہ داردونومولود سیاسی وارث ہیں،شبلی فراز

اپوزیشن کی بربادی کے ذمہ داردونومولود سیاسی وارث ہیں،شبلی فراز

ان ہائوس تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ،وفاقی دارالحکومت کاسیاسی درجہ حرات بڑھنے لگا،سرگرمیاں تیز

ان ہائوس تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ،وفاقی دارالحکومت کاسیاسی درجہ حرات بڑھنے لگا،سرگرمیاں تیز

500طلبہ کے خلاف مقدمہ درج، گھر سے پڑھائی کیلئے جانےوالے بچوں اور بچیوں نے ایسا کیا جرم کیا ؟

500طلبہ کے خلاف مقدمہ درج، گھر سے پڑھائی کیلئے جانےوالے بچوں اور بچیوں نے ایسا کیا جرم کیا ؟

نیپرا میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق سماعت :وزارت توانائی سے ریکارڈ طلب

نیپرا میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق سماعت :وزارت توانائی سے ریکارڈ طلب

گاڑی اور وین میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی

گاڑی اور وین میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی

ڈیجیٹل اشتہارات پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے،وزارت اطلاعات

ڈیجیٹل اشتہارات پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے،وزارت اطلاعات

سندھ میں 37 ہزار اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری

سندھ میں 37 ہزار اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری

 لائیو سٹاک سیکٹر میں بہتری کیلئے بزدارحکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے،فردوس

لائیو سٹاک سیکٹر میں بہتری کیلئے بزدارحکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے،فردوس

بلاول بھٹو کی عمران سے تعزیت

بلاول بھٹو کی عمران سے تعزیت

لاہور: ہنگامہ آرائی پر 500 طلبا کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: ہنگامہ آرائی پر 500 طلبا کیخلاف مقدمہ درج