03:12 pm
مولانا کےساتھ ہاتھ ہو گیا۔۔۔ آزادی مارچ کے شرکاء جلسہ چھوڑ کر کہاں چلے گئے

مولانا کےساتھ ہاتھ ہو گیا۔۔۔ آزادی مارچ کے شرکاء جلسہ چھوڑ کر کہاں چلے گئے

03:12 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آزادی مارچ کے شرکاء بڑی تعداد میں اسلام آباد کی تفریح گاہوں میں پہنچ گئے ۔ چڑیا گھر ، سید پور ویلج ، دامن کوہ ، شکر پڑیاں ، فیصل مسجد ٹولیوں کی صورت میں پہنچے،چڑیا گھر میں گھڑ سواری اور نشانہ بازی اور جھولوں پر خاص دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جاری آزادی مارچ میں شریک دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے شرکاء نے موقع ملتے ہی وفاقی دارالحکومت کے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصار السلام کے ذمہ داران بھی اپنے مخصوص لباس میں تفریح گاہوں میں تفریح کرتے رہے ۔
شرکاء اسلام آباد میں واقع مرغزار چڑیا گھر ، دامن کوہ ، شکر پڑیاں اور فیصل مسجد میں بڑی تعداد میں نظر آئے ۔ شرکاء کی سب سے زیادہ دلچسپی جھولوں میں نظر آئی ۔ بڑے بڑے ڈائنو سار کے مجسموں کو تجسس سے دیکھتے رہے ۔ ڈائنو سار کے منہ میں بیٹھ کر تصاویر بناتے رہے ۔ چڑیا گھر میں گھڑ سواری اور نشانہ بازی کے اسٹال پر کثیر تعداد میں ان کا رش دیکھنے میں آیا ۔ جبکہ چڑیا گھر کے اندر موجود جانوروں اور پرندوں انہماک سے دیکھتے رہے ۔ شرکاء کے رویے سے پتہ چلتا تھا کہ وہ کسی دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے تھے جہاں نہ جھولے اور نہ کسی قسم کی تفریح گاہ موجود ہے ۔ بات کرنے پر شرکاء سے معلوم ہوا کہ وہ آزادی مارچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے چپے چپے گھومنا چاہتے ہیں تاکہ واپسی پر اپنے دوستوںاور عزیز و اقارب کو اسلام آباد اور اس کی خوبصورتی کے بارے میں بتا سکیں