03:19 pm
  بطور احتجاج جا رہا ہوں، دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والا ساتھی  مولانا سے ناراض،  مولانا کی ساتھی کو منانے کی ویڈیوسامنے آگئی

بطور احتجاج جا رہا ہوں، دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والا ساتھی مولانا سے ناراض، مولانا کی ساتھی کو منانے کی ویڈیوسامنے آگئی

03:19 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مولانافضل الرحمٰن حکومت کے خلاف اسلام آبادکےسیکٹر ایچ نائن میں دھرنادئیے بیٹھے ہیں اوروزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینے کے لیے دودن کی مہلت دی ہوئی ہے مولاناکے آزادی مارچ میں شریک افرادکی جانب سے شکایات سامنے آرہی ہیں ایک شخص نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے کوزبردستی مارچ میں لے جانے کی کوشش کی گئی
تواب ایک ویڈیوسامنے آئی ہے جہاں مولاناکاایک کارکن مولاناسے شکایت کررہاہے کہ میری یہاں بہت بے عزتی ہوئی ،دوگھنٹے تک مجھے یہاں بٹھائے رکھا،میں بطوراحتجاج جارہاہوں جبکہ اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ مولانااس ساتھی کومنانے کی کوشش کررہےہیں۔