03:23 pm
بکتر بند گاڑی بنی گالہ پہنچ گئی ، فرنٹیر کور کے اہلکاربلوا لے گئے ، کیا ہونے ولا ہے

بکتر بند گاڑی بنی گالہ پہنچ گئی ، فرنٹیر کور کے اہلکاربلوا لے گئے ، کیا ہونے ولا ہے

03:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’کنٹینرز لگا دیے گئے ،تمام راستے بند‘‘ بکتر بند گاڑی بنی گالہ پہنچ گئی ، فرنٹیر کور کے اہلکاربلوا لے گئے ، کیا ہونے ولا ہے ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہرسکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ بنی گالہ کے داخلی وخارجی راستوں پرکنٹینرلگا دیئےگئے ہیں۔ بنی گالہ میں ایف سی کے جوان بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں اور ایک بکتربند گاڑی بھی بنی گالہ پہنچا دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مری روڈ سے بنی گالہ انصاف چوک تک 3 مختلف مقامات پرکنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ریڈزون کے ساتھ بنی گالہ کی جانب جانے والے راستوں کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بنی گالہ میں وزیراعظم کے گھرکی سکیورٹی رینجرزکے سپرد کردی گئی ہے۔ بنی گالہ کو محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات تک تو ٹھیک لیکن بکتر بند گاڑی بنی گالہ کے باہر پہنچانے سے متعلق سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ استعفیٰ دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکا جب تک چاہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا گیا اور کہا گیا کہ نہ تو ملک می نئے انتخابات ہوں گے اور نہ ہی وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے ۔اپوزیشن کا کوئی بھی غیر آئینی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی بھی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ اداروں کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔