04:09 pm
مولانا کے کے کنٹینر سے ’’ گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگوا دیے گئے ، نعرے کس نے لگوائے ، لنک میں موجود ویڈیو دیکھ کر لوگ آنکھوں پر یقین نہ کر پائیں

مولانا کے کے کنٹینر سے ’’ گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگوا دیے گئے ، نعرے کس نے لگوائے ، لنک میں موجود ویڈیو دیکھ کر لوگ آنکھوں پر یقین نہ کر پائیں

04:09 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا کے کے کنٹینر سے ’’ گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگوا دیے گئے ، نعرے کس نے لگوائے ، ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں کنٹینر سے گو نواز گو کے نعرے لگ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما اور مولانا فضل ارحمان کے قریبی ساتھی مولانا درویش نے جوشِ خطابت میں کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگادیا۔ گو نواز گو کا نعرہ لگنے کے بعد جب ان کے ساتھی نے انہیں بتایا تو انہوں نے نعرے کے تصحیح کی اور گو عمران گو کا نعرہ لگایا۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف آزادی مارچ اسلام آباد میں 15لاکھ افراد لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ آزاد غیر جانبدار ذرائع کے مطابق آزادی مارچ میں 60 سے 70ہزار جب کہ جے یو آئی ایف کے مطابق اڑھائی لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔اسی طرح پولیس اور دیگر ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کا مجمع 30 ہزار کے قریب لوگوں پر مشتمل تھا ۔ دوسری جانب آج اور کل اتوار کو مزید قافلے پہنچ جائیں گے اور تبلیغی اجتماع کے اختتام پر بھی قافلوں کی بڑی تعداد آزادی مارچ میں شریک ہو جائیں گے۔ گذشتہ روز بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جے یو آئی ف کا آزادی مارچاسلام آباد پہنچ گیا تھا جس کے بعدبروز جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے باقاعدہ جلسہ کیا۔ جلسے میں موجود لوگوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جلسے کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے خفیہ اداروں اور آزاد ذرائع کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ خفیہ اداروں اور آزاد ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد پہنچنے والے آزادی مارچ میں جمعہ کے روز تک دعووں کے برعکس لوگوں کی تعداد کم ہے۔ جے یو آئی ف دعویٰ کر رہی ہے کہ جلسے میں لاکھوں لوگ شریک ہیں۔ تاہم خفیہ اداروں اور آزاد ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد 40 سے 50 ہزار کے درمیان ہے۔