04:18 pm
جانتے ہیں کس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے ، حامد میر نے بہت بڑا انکشاف کر دیا

جانتے ہیں کس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے ، حامد میر نے بہت بڑا انکشاف کر دیا

04:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عمران خان کی حکومت آنے کے بعد سے اب تک عمران خان پر ان کی سابقہ اہلیہ کی وجہ سے ایہ الزام لگایا جا تا رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں ۔ اس اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ’’وزیراعظم عمران خان کو ایک بھری محفل میں کچھ صحافیوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا لیکن عمران خان نے یہ مشورہ مسترد کر دیا صحافیوں کا کام سوال کرنا ہوتا ہے حکمرانوں کا مشیر بننا نہیں بند کمرے میں یہ مشورہ دینے والے باہر آ کر اس معاملے پر خاموش ہو گئے یہی انکی بہادری ہے‘‘۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پر موجودہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ 1940 میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے فلسطینیوں کی سرزمین پر یہودی بستیوں کو ناجائز قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کے شانہ بشانہ رہنے کا فیصلہ کیا، آج تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، یہ کون سے قائداعظم ؒ کا پاکستان ہے !‘‘