04:21 pm
 جعلی حکومت کے دو دن کے دھرنے سے ہاتھ ہائوں پھول گئے ہیں،عظمیٰ بخاری

جعلی حکومت کے دو دن کے دھرنے سے ہاتھ ہائوں پھول گئے ہیں،عظمیٰ بخاری

04:21 pm

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے دو دن کے دھرنے سے ہاتھ ہائوں پھول گئے ہیں۔عمران خان اور اس کے حواری شہبازشریف سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔اب قوم اس غیر جمہوری حکومت کو این آر او نہیں دینگے۔دھرنوں کی پیداوار جماعت کی طرف سے دھرنے کی مخالفت باعث تعجب ہے۔پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔کچھ نامعلوم افراد نالائق اعظم کو بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔عظمیٰ زاہد بخاری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کے ردعمل میں کہا
تحریک انصاف نے 126دن ڈی چوک میں گند ڈالا ۔اس گند کو اکٹھاکرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پیسے دیے۔فواد صاحب آپ کی جماعت نے پانچ پورے پانچ سال سڑکوں پر پتلی تماشا قوم کو دیکھایا۔نوازشریف نے عمران خان کی سازشوں کے باوجود ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔عمران خان کا دھرنہ چین کی 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے تھا۔آج کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ عمران نیازی اور ان کا ٹولہ ہیں